i پاکستان

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کاعمل روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتازترین

February 27, 2023

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کاعمل روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ہونی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں ہو سکتے، حکومت راجہ ریاض سے مشاورت کر کے مرضی کا چئیرمین نیب لگانا چاہتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے قومی اسمبلی میں راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی عدالت میں چیلنج کر رکھی ہے، اپوزیشن لیڈر پر فیصلہ ہونے تک نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کاعمل روکنے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی