نبیل گبول نے وزیر مملکت خزانہ کو استعفے کا چیلنج دے دیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نبیل گبول نے توجہ دلا نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک سے کہا کہ آپ جو اعداد و شمار بتا رہے ہیں وہ سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور میں اپ کو اس پر چیلنج کرتا ہوں کہ اگر یہ درست ہوں تو میں استعفی دوں گا اور اگر یہ غلط نکلے تو پھر آپ استعفی دیں۔یہ توجہ دلا نوٹس کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے تھا ۔وزیر مملکت کا موقف تھا کہ کراچی میں چھ سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ نبیل گبول نے دعوی کیا کہ یہ لوڈ شیڈنگ 20 20 گھنٹے تک جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی