نارووال میں پولیس چھاپے کے دورن چھت سے گرکر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کارکن اسپتال میں دم توڑگیا۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ جاںبحق ہونے والے شخص کے لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔انتقال کر جانے والے یاسر کے کمسن بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے ان کے سر پر اینٹ ماری تھی۔دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کا یاسر کی موت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی