i پاکستان

ڈنڈاپور اسلام آباد سے کے پی کیسا پہنچا؟،اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈاتازترین

October 07, 2024

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی واپسی سے اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈنڈاپور اسلام آباد سے کے پی کیسا پہنچا؟ اپنے ٹویٹ میں طریقہ واردات بتا دیا تھا، تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی، آگے جو جو کہوں گا وہ بھی سچ ہوگا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جن پی ٹی آئی عہدیداروں اور تجزیہ کاروں نے الزام لگایا، اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی