i پاکستان

نان بائیوں نے حکومتی منظوری کے بغیر ہی نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاتازترین

December 31, 2022

راولپنڈی میں نان بائیوں نے انتظامیہ کی منظوری کے بغیر ہی روٹی اور نان کی قیمتوں میں پانچ پانچ روپے کا اضافہ کر دیا، نان بائیوں کے من مانے اضافے کے بعد 20روپے والا نان 25اور 15 روپے والی روٹی 20 روپے کی ہو گئی ہے،دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا،ضلعی انتظامیہ کے اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا ،نان بائی ایسوسی ایشن نے نان کی قیمت 35روپے اور روٹی کی قیمت 25روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے ،اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں 2 روپے، نان کی قیمت میں 5 روپے اور پراٹھے کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کردیا گیا جب کہ روٹی 20روپے اور پراٹھا 50روپے کا ہوگیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی