i پاکستان

نامعلوم افراد نے پرویزالہی کے مبینہ فرنٹ مین کو اینٹی کرپشن کی حراست سے چھڑالیاتازترین

May 03, 2023

نامعلوم افراد نے پرویزالہی کے مبینہ فرنٹ مین سہیل اصغرکو اینٹی کرپشن کی حراست سے چھڑالیا۔ حکام کے مطابق رات گئے ملزم نے سینے میں درد کی شکایت کی ۔اسپتال منتقلی کے دوران ملزمان نے راستے میں سرکاری گاڑی کو روکا اور سہیل اصغر کو چھڑا کرلے گئے۔اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا مبینہ فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا او بدھ کو اسے دوبارہ عدالت پیش کیا جانا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی