نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کی 76 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی جانب سے شہیدکو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں بھارتی حملوں کے خلاف پیر کلیوا ریج کا دفاع کیا، ان کی بے لوث بہادری ملکی خودمختاری کی حفاظت کرنے والوں کیلئے ایک بڑی مثال ہے۔آئی پی آر کے مطابق آج کا دن مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ہم اپنے بہادر ہیروز کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی