i پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئےتازترین

April 19, 2025

ۖ ْنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کابل کے ہوائی اڈے پر ڈاکٹر محمد نعیم وردگ ڈپٹی وزیر خارجہ، مفتی نور احمد، ڈی جی وزارت خارجہ، فیصل جلالی، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا، اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسر بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کیلئے کابل پہنچے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ یہ دورہ افغان عبوری وزیر خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، دورے کے دوران پاک افغان مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا احاطہ کرتے ہوئے سیکیورٹی، تجارت، روابط اور عوامی تعلقات پر گفتگو ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ مستقل رابطے کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان کے افغان عوام سے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔دورے پر روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔پاکستان افغانستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے پاک افغانستان تعلقات میں سرد مہری رہی ہے ۔وزیراعظم سمیت سب نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کیساتھ بات چیت کی جائے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی