i پاکستان

نااہلی ریفرنس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ سے تحریری جواب طلبتازترین

November 12, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس کے قابل سماعت نہ ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے تحریری جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے وکیل اور درخواست گزار سینیٹر شہادت اعوان کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف یہ ریفرنس قابل سماعت نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آپ پہلے تحریری جواب جمع کروائیں اور قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق درخواست دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی