i پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی ججز کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے، فواد چوہدریتازترین

October 28, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ججز کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ 2 سینیئر جج استعفی دیں ورنہ 27 ویں آئینی ترمیم لے آئیں گے۔لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم 517 ویں بار انسداد دہشت گری عدالت میں پیش ہوئے ہیں، کیا ہم سارے دہشت گرد ہیں؟ اگر ہم دہشت گرد ہیں تو کیا پاکستان کے لوگ دہشت گردوں کو ووٹ دے رہے ہیں؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر اپنے کمرے سے نہیں نکلتا، آپ کے تمام کارکنان دھکے کھا رہے ہیں، وہ کمروں میں بیٹھے ہیں، سلمان اکرم راجہ 1970 کا جل لگا کر خود کو ڈان سمجھ رہے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کارکنان گرفتار ہوں، لیڈرشپ تو گرفتار نہیں ہو سکتی۔ فوادچوہدری کاکہناتھا کہ شعیب شاہین، روف حسن و دیگر پر کون سا مشکل وقت آیا،وہ تو خیبرپختونخوا میں بیٹھے کافی پی رہے ہیں،محمود الرشید، یاسمین راشد سمیت ہم پر مشکل وقت آیا ہے،شاہ محمود قریشی، محمودالرشید، اعجاز چودھری ، عمر چیمہ کو ملنے گیا کوئی؟ہمارے اوپر ابھی تک مشکل وقت ختم نہیں ہوا،سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک کی کیا حیثیت ہے؟پارٹی میں سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے فالورز ہیں،ان کاکہنا تھا کہ سیاست میں استحکام نہیں تو نقصان پاکستان کا ہورہاہے ۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لوگوں پر پرچے ہو کر ان کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، یہ سارے جیل لگا کر کافی پی کر کہتے ہیں فلاں جگہ آجائو، میرے سارے خاندان کا نام ای سی ایل پر ہے، ان سب کے مزے لگے ہوئے ہیں، ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، بچوں جیسے لوگوں کے ہاتھ میں پارٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بشری بی بی اور علیمہ خان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست میں آئیں، سیاست میں آ کر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ 2 سینئر جج استعفی دیں کیوں دیں وہ استعفی ؟ یہ ججز کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر آپ نے مانے تو ہم 27 ویں ترمیم لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کرکے عدلیہ کو کمزور کیا گیا،26ویں ترمیم،جوڈیشری اپنی حیثیت بحال کرے گی،کہا جارہا ہے کہ اب 27ویں آئینی ترمیم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی