i پاکستان

متنازع ٹوئٹ کیس،صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف ایف آئی اے نے اپیل واپس لے لیتازترین

July 23, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکا نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی، اس موقع پر صنم جاوید اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔صنم جاوید نے جج افضل مجوکا سے مکالمہ کیا کہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ، جس پر جج افضل مجوکا کا کہنا تھا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ وکلا نے دلائل دیئے، میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی