مظفرگڑھ اور کروڑ لعل عیسن میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں دوسگے بھائیوں سمیت 6افراد جاں بحق اور 12افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں کے قریب تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا نے کے بعد ایک دوکان میں جا گھسی ، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ مسافر ویگن کوٹ ادو سے ملتان جا رہی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دکان میں گھس گئی تھی، زخمی مسافروں کو کوٹ ادو اور سنانواں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا کروڑ لعل عیسن میں ٹرالی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار بھائی جاں بحق ہوگئے۔حادثہ 90 موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرالی کی ٹکر سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی