گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے، متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ کراچی میں عائشہ منزل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 1986 کی ایم کیو ایم کی یاد تازہ ہوگئی، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے، دشمن عناصر ملکی ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے، دہشت گردی کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے، پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے ۔بانیان پاکستان کی اولادیں پاکستان کو بچائیں گی، متحد ہوکرملک کی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔ افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی