سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مذاکرات ان سے ہی کامیاب ہوں گے جو ملک کے فیصلے کر رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔عارف علوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے میں کس کا کردار تھا سب جانتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پارٹی چیئرمین کو مشورہ دوں گا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی