i پاکستان

مذ اکرات شروع ہورہے ہیں ، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ، عمر ایوبتازترین

December 23, 2024

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہاہے کہ مذاکرات شروع ہونے جارہے ہیں ، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، ہم دیکھیں گے کہ ان کی نیت کیسی ہے؟، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات بے بنیاد ہے ۔پشاور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوئی اور نہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہم ملاقات کیلئے گئے تھے لیکن اس دن مجھے گرفتار کیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں،حکومت نے مذاکرات کیلئے جو کمیٹی بنائی ہے ان سے مذاکرات ہوں گے۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، حکومت کی نیت کیسی اس کا پتہ چل جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات بے بنیاد ہے۔ علی امین گنڈاپور صوبائی معاملات اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں ، پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سنگل بینچ نے عمر ایوب کو راہداری ضمانت دیدی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی