بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ببری کے قریب لیویز چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد اسلحہ بھی لے گئے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ مقامی افراد نے واقعے کے خلاف کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ بلاک کردی۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں2 لیویز اہلکاروں کی شہادت اورچمن میں پولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہیکہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہیں، دشمن صوبیکا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتا ہے، دہشت گرد عناصرکو قانون کی گرفت میں لانیکے لیے تمام وسائل بروئیکارلائے جائیں۔ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہیکہ ملک دشمن عناصرکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید مستعد اور چوکنا رہنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی