متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان ) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفی کمال نے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت فنڈز براہ راست اضلاع کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم )کے رہنما مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر نہیں آئے،اختیارات لوکل گورنمنٹ کو دیے جائیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کواختیارات دیے جائیں، 32 ایسے ادارے ہیں جو لوکل گورنمنٹ کے ماتحت ہونے ہیں، وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت اضلاع کو براہ راست فنڈز دے۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کو لاجک کے ساتھ یا درخواست کرکے منائیں گے، گلیوں اور کچرا اٹھانے کے فیصلے کئی کلو میٹر دور بیٹھ کر نہیں ہوسکتے، ملک میں ہر گلی میں یونین کونسل کا دفتر ہونا چاہیے، ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو اس وقت عوام کا سوچ رہی ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح منتقلی کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، اس معاملے پر ایم کیو ایم ارکان کے دستخط سے آئینی ترمیم جمع کرائی ہے، مزید کہا کہ ہم نے اختیار یوسی تک پہنچانے کی ترمیم جمع کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کا مقصد ہے کہ وزیراعلی اختیارات کو یونین کونسل تک منتقل کریں، وفاق سے صوبے میں منتقل ہونے والے اختیارات وزیراعلی تک محدود ہوگئے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ عوام سیجڑے تمام شعبے مقامی حکومتوں کیاختیار میں دیئیجائیں، مزید کہا کہ سندھ کو اس وقت 1800 ارب روپے دیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی