i پاکستان

مصطفی عامر اغوا و قتل کیس، ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ انسداددہشتگردی عدالت میں جمعتازترین

February 27, 2025

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر کے اغوا و قتل کے کیس میں پولیس نے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ جمع کرادی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مصطفی عامر کی بازیابی کے لئے ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا پولیس ڈیفنس میں واقع ملزم کے بنگلے پر پہنچی تو اندر موجود شخص نے دروازہ نہیں کھولا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری موبائل کی ٹکر سے گیٹ کھولا گیا اور پولیس بنگلے میں داخل ہوئی، ملزم نے اوپر کی منزل سے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی۔ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور کانسٹیبل محمد اقبال زخمی ہوئے، ملزم کو بلند آواز میں سرینڈر کرنے کے لئے کہا جاتا رہا مگر وہ وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا، پولیس نے پیش قدمی کرتے ہوئے ملزم کو گھیرے میں لے کر گرفتار کیا، ملزم سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی