i پاکستان

مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات، صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوختازترین

October 30, 2024

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کے ٹرائل کی سماعت ہوئی۔۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔ صنم جاوید نے عدالت میں پیش ہو کر وارنٹ منسوخی کی استدعا کی۔عدالت نے ملزمہ کو ہر تاریخ پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی