i پاکستان

مشکوک افراد کے تعاقب میں دو پولیس اہلکار موٹرسائیکل سے گر کر زخمیتازترین

September 02, 2024

اورنگی ٹاون کے دو پولیس اہلکار مشتبہ افراد کا تعاقب کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد پہنچ کر موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد حنیف اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت 25 سالہ جنید ولد سعید شاہ اور 26 سالہ حسنین ولد سردار کے ناموں سے کی گئی۔ ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اورنگی ٹاون میں مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر تعاقب کرتے ہوئے آرہے تھے۔ مشتبہ افراد کو کو روکنے کی کوشش کے دوران موٹرسائیکل سلپ ہونے کے دوران پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، علاقہ پولیس نے دومشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی