رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہاہے کہ مذاکرات کی کامیابی یا کامیابی تک جو سفر ہے اس نے نہ سہل ہونا تھا اور نہ وہ سہل ہے، اگر میں یہ کہوں کہ کوئی بہت ہی آئیڈیل ماحول ، بہترین طریقے سے چل رہا ہے تو وہ بھی شاید سچ نہیں ہوگا۔لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ کچھ بھی نہیں اور مذاکرات ختم ہونے جا رہے ہیں یا کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو وہ غلط اس لیے ہو گا آپ فوری طور پر میکسیمم ذہن میں رکھ کر اس کا نہیں سوچتے کہ سارا کچھ ایسا ہو کیوں نہیں گیا، ساری مشکلات حل ہونے میں تھوڑا سا وقت لگتا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جس طرح اب ہم نے مطالبات پیش کیے ہیں میں یہ کہوں گا کہ حکومت کی طرف سے یہ ردعمل خلاف توقع نہیں ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی