i پاکستان

مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں،وزیر اعلی خیبر پختونخواتازترین

August 29, 2022

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں البتہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دئیے ہیں۔ اسکے علاوہ وزیر اعلی کو سیلاب کے باعث ہونے والی تباہکاریوں پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی