رحیم یار خان میں زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر انتظامیہ نے ایکشن لے کر 20 بسیں تھانے بند کر دیں، مالکان کو بھاری جرمانے کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے زائد کرائے واپس مسافروں کو دلوا دیئے، مسافر بسوں میں شکایات پر کرائے چیک کئے جارہے ہیں اور حکومت کے مقرر کردہ کرایوں پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔پولیس نے زائد کرائے وصول کرنے پر 20 بسوں کو تھانے بند کر دیا ہے جبکہ مالکان کو ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی