i پاکستان

مسافربسوں میں پیٹرول اور آتش گیرمواد کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد' وزیراعلی بلوچستان نے منظوری دیدیتازترین

March 17, 2023

وزیراعلی بلوچستان عبدلقدوس بزنجو نے 13 ویں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق مسافر بسوں میں پیٹرول اور آتش گیر مواد کی ترسیل پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ غیرضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کیلئے ماہانہ کمیٹی اجلاس ہوگا۔اعلامیے کے مطابق صوبے میں غیرملکی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے اداروں کے درمیان مربوط کورآرڈینیشن قائم کی جائے گی جبکہ تعلیمی اداروں کے سیلیبس کوتخریبی مواد سے مکمل پاک کیا جائے گا۔ منظور شدہ جیل اصلاحات پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا، سی ٹی ڈی کی افرادی قوت اور استعداد کارمیں بھی اضافہ کیاجائیگا۔۔ اجلاس میں بیلہ حادثے میں 43 اموات کی ایم آئی ٹی سے انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کیلیے ضروری فنڈز اور آلات مہیا کیے جائیں گے جبکہ گوادرسیف سٹی پراجیکٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون پرعمل درآمدکیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی