i پاکستان

مرکزی سیکریٹریٹ سیل کے دوران مزاحمت، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف انسداد دہشتگردی مقدمہ درجتازترین

May 24, 2024

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران پر مزاحمت پر انسداد دہشتگردی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیاگیا۔ پولیس نے رات کو ہی عامر مغل کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سی ڈی اے کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عامر مغل ہاتھ میں لوہے کا راڈ اٹھائے وہاں پہنچے۔ عامر مغل کے ساتھ دیگر لوگ بھی تھے۔ عامر مغل اور ان کے ساتھیوں نے لوہے کے روڈ اٹھائے ہوئے تھے اور وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ہجوم کے ساتھ پولیس پر حملہ آور ہوئے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر مغل کی گرفتاری کے دوران ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی