i پاکستان

مریم نواز شریف کا علاج کیلئے آج لندن جانے کا امکانتازترین

November 04, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا آج(منگل کو) لندن جانے کا امکان ہے جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، وزیراعلی پنجاب کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔وزیر اعلی کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا، مریم نواز شریف وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی