i پاکستان

مریم نواز نے ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدیتازترین

August 30, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن کے لئے مراسلہ بھی لکھ دیا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کیلئے تمام مسالک سے نمائندگی لی جائے گی، آخری بار ضلعی امن کمیٹیاں 2018 میں تشکیل دی گئی تھیں، ضلعی امن کمیٹیوں کے اکثر عہدیداران انتقال کر گئے یا انتہائی ضعیف اور غیر موثر ہوگئے ہیں۔ امن کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے تمام ممبران کی متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی سے کلیئرنس لی جائے گی، ازسرنو تشکیل سے ضلعی امن کمیٹیاں بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کر سکیں گی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام ضلعی امن کمیٹیوں میں ممبران اسمبلی، میئر، چیئرمین میونسپل کمیٹی، ڈی پی او، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی عہدیداران اور تمام مسلک کے نمائندگان شامل ہوتے ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن 2 ہفتے کے اندر جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی