i پاکستان

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائرتازترین

March 06, 2023

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چناو درست نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی