i پاکستان

مریم نواز کا بارش کے پانی کی جلد نکاسی یقینی بنانے کا حکمتازترین

September 03, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتطامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا، وزیر اعلی نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت بھی ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کیے جائیں، سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے۔ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں، بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی