i پاکستان

مریم نواز کا انفو رسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکمتازترین

September 24, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹیز قائم ہوں گی، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ بنے گا، تحصیل کی سطح پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیئرنگ آفیسر تحصیل کی سطح پر اپیل سن کر فیصلہ دے گا، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مہنگائی کے خاتمے کے لئے مثر کردار ادا کرے گی، تحصیل میں انفورسمنٹ افسر سمیت 40 اہلکار اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ اور کارروائی کریں گے، عوام کی شکایات پر بھی گراں فروشوں کے خلاف مثر کارروائی ممکن ہو گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ غیر منقولہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے تحصیل کی سطح پر کارروائی جاری رکھی جائے گی، تحصیل کی سطح پر چار متعلقہ فورمز پر فیصلے کے لئے ٹائم لائن مقرر ہو گی، تجاوزات کو ہٹا کر گلیاں اور بازار وسیع کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا پنجاب کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم غیر متزلزل ہے، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے مجاز اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے، ہر سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز متعارف کرا رہے ہیں، گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی