پنجاب میں دو نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملزمان نے اپنے ہی دوست کو اغوا کیا اور قتل کر ڈالا۔تفصیل کے مطابق مریدکے کے علاقے افضل کوٹ سے دو روز قبل اغوا ہونے والے دو بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے جنہیں دو سگے بھائی دوستوں نے 1500 کے تنازع پر اغوا کے بعد قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل مریدکے کے علاقے افضل کوٹ سے 19 اور 20 سالہ نوجوان عبد الرحمان، ابوذر کو اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتولین کے دوستوں کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش حراست میں لیے گئے ملزمان نے قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ تین ماہ قبل 1500 روپے کے معاملے پر مقتولین اور ملزمان میں جھگڑا ہوا تھا، اغوا کے بعد ملزمان مغویوں کے والدین سے 20 لاکھ تاوان مانگتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین 20 سالہ ابو ہریرہ، 19 سالہ رحمان کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں جبکہ دونوں ملزمان بھائیوں حماد اور نعمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان ایک ہی جگہ پر جوتے بنانے کا کام کرتے تھے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے اغوا کی رات ہی دونوں بھائیوں کو تشدد اور گلی میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کیا تھا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر میں دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی