چکن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پھر سے قیمتیں بڑھنے لگیں، برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ پشاورمیں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا، سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 330 سے بڑھ کر 340 روپے کلو ہو گئے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 32 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، فی کلو گوشت کی قیمت 470 روپے کلو ہو گئی۔ لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 324 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہونے سے نرخ 255 روپے ہو گئے۔ پشاور میں دو روز کے اندر پیاز کی قیمت میں 30 روپے تک کی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز کی قیمت 110 روپے سے کم ہو کر 80 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر 100روپے کلو، لہسن 700 روپے کلو، ادرک 640 روپے اور آلوکی فی کلو قیمت 100 روپے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی