مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 39 روپے کمی ہو گئی۔ اس کمی کے بعد گوشت 416 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، گزشتہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 455 روپے تھی۔ دو روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 61 روپے کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 01 روپے اضافے سے 258 روپے ہو گئی ہے۔ گوشت مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول کی قیمت 90 روپے کلو، آلو 75، ٹماٹر 60، سبز مرچ کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ادرک 570 روپے کلو، لہسن 640 روپے کلو، کھیرا فارمی 43 روپے فی کلو،میتھی 130 روپے کلو، بینگن 60 روپے کلو، پھول گوبھی 110روپے اور شلجم کی قیمت 30 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 45، لیموں چائنہ کی قیمت 250 روپے کلو، مٹر 210 روپے کلو، گھیا کدو 50 روپے کلو، گاجر چائنا 50روپے کلواور کریلے کی فی کلو قیمت 80 روپے فی کلومقرر کی گئی ہے۔ سیب کالا کولو 290روپے کلو، امرودکی قیمت 160 روپے کلو، اسٹرابیری 120 روپے فی کلو،خربوزہ 75 روپے کلو، گرما 70 روپے کلو، تربوز 35 روپے کلو، کھجور ایرانی 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی