i پاکستان

مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیاتازترین

October 24, 2024

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت 13 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔13 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کا گوشت 577 ر وپے کلو ہو گیا، گزشتہ روزبھی مرغی کے گوشت کے نرخوں میں کمی ہوئی تھی۔سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 398 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 384 پر مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ روز فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 307 روپے تھی جس میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 309 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کے نرخ مختلف ہیں، لاہور انتظامیہ نے سبزی و فروٹ کے نئے نرخ بھی جاری کئے ہیں۔ نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول 125، آلو 88، ٹماٹر 115، سبز مرچ 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ادرک فی کلو 750 روپے، لہسن دیسی فی کلو 410 روپے، کھیرا فارمی فی کلو 80 روپے، میتھی 90 روپے، بینگن فی کلو 90 روپے، پھول گوبھی فی کلو 110 روپے اور شلجم فی کلو 120 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 370 روپے،لیموں چائنہ کی فی کلو قیمت 90 روپے، مٹر کی فی کلو قیمت 310 روپے، گھیا کدو کی فی کلو قیمت 80 روپے، کریلے کی فی کلو قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق سیب کالا کولو 235 روپے کلو، آم چونسہ 135 روپے کلو، کیلا درجہ اول 130 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی