i پاکستان

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت زیادہ متاثر کیا، وزیراعظمتازترین

March 06, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدار ترقی کیلئے کا نفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا ، پاکستان اور قطر کے تعلقات دیرینہ اور خواشگوار ہیں، ہمیں ملکر ترقی یافتہ ملکوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت زیادہ متاثر کیا ،پیرکے روز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک سے متعلق کانفرنس کے پانچویں اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو غربت اور غذائی قلت کا سامنا ہے ، پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی اس فورم کی بھر پور حمایت کرتا ہے ، پاکستان اس فورم سمیت تمام اہم فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز کو اجاگر کرتا رہے گا ، کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے ویکسین کی فراہمی تسلسل کیساتھ یقینی بنانا ضروری ہے ، کم ترقی یافتہ ملکوں کے عوام کو سماجی تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، کم ترقی یافتہ ممالک کو جدید ٹیکنالوضی میں بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان دوحہ پروگرام آف ایکشن کے نفاذ کی بھر پور حمایت کرتا ہے ، ساؤتھ کو آپریشن فریم ورک کے تحت عالمی شراکت داری کی حمایت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی