i پاکستان

موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، دنیا ہمارے جیسے ممالک کی مدد کرے، احسن اقبالتازترین

October 30, 2024

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، دنیا ہمارے جیسے ممالک کی مدد کرے،پاکستان کو سیلاب کیلئے ملنے والی رقم قرضہ ہے جو واپس بھی کرنا ہے۔ وہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ہمارا کلائمیٹ چینج میں ایک فیصد بھی حصہ نہیں، ہم کلائمیٹ چینج سے ساتویں سب سے زیادہ متاثر ملک ہیں۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2 سال قبل تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، 30 ارب ڈالر تخمینہ نقصان کی صورت میں برداشت کرنا پڑا، ہمیں جو پیسہ امداد کی صورت میں ملا وہ پے بیک بھی کرنا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی اداروں کے کیے گئے زبانی وعدے عملی طور پر حمایت سے مختلف ہیں، نئے قرض دینے کے بجائے یہ بھی کہا گیا پہلے والے قرض آگے بڑھا دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے لیے دی جانے والی رقم کو بھی فلڈ کے نام پر منتقل کرنے کا کہا گیا، کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ملکوں کے لیے 70 ارب ڈالر کے فنڈ کے قیام کا اعلان ہوا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی حکمت عملی ہے کہ دوسروں پر بھی اپنے استحقاق کو پیش کریں، دنیا کا فرض ہے ہمارے جیسے ممالک کی مدد کرے، غیر ترقی یافتہ ممالک ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس فنڈ میں 7 کروڑ ڈالر کی کمٹمنٹس آئی ہیں، پاکستان کو اپنے وسائل بڑھانا ہوں گے، حکومت معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ملکوں میں شامل ہے، پاکستان کو 2022 کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد 5 سے 7 فیصد امداد یا گرانٹ ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی