پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج( منگل سے ) مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ فضائی آلودگی میں بھی شہر کا پہلا نمبرہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں آج بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے۔ بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ادھر کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے اوربلوچستان کے اکثر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اگلے 3 روز تک دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔ شہرقائد کا فضائی معیار مضر صحت ہے اورپاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے،شہر کاموسم گرم اور خشک جبکہ پارہ 22 سے 35 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 138 پرٹیکولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی ہے۔ فضائی الودگی میں بھی شہر کا پہلا نمبر ،ملک بھر میں لاہور کا اے کیو ائی 207 ریکارڈکیاگیاہے۔ کراچی شہر کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پرموجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرر ریکارڈ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی