i پاکستان

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنیوالے ٹرانسپوٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہتازترین

June 26, 2024

موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ حد سے زائد وزن والی گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ واپس کیا جا رہا ہے۔آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اجلاس میں اوورلوڈ نگ کرنیوالے ٹرانسپوٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے ہدایت کی کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری مواصلات نے حکام کو ہدایت کی کہ اوورلوڈڈ گاڑیوں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر داخلے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، نہ ہی اوولوڈنگ پر قابو پانے کیلیے کسی سے رعایت برتی جائے۔ اجلاس میں آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے بتایا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر 100 فیصد عملدر آمد کیلئے اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، زائد وزن والی گاڑیوں سے اضافی سامان اتارا جا رہا ہے جب کہ زونل اور سیکٹر کمانڈرز بھی سرپرائز چیکنگ اور مانیٹرنگ میں مصروف ہیں۔ آئی جی موٹروے کا کہنا تھا کہ مقررہ حد سے زائد وزن والی گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ واپس کیا جا رہا ہے، اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھی کی یجا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی