موٹروے پولیس نے کھو جانے والا ذہنی طور پر معذور بچہ والدہ کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم ون ولی انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے ایک 11/ 12 سالہ بچے کو پریشان حال دیکھا۔معلومات کرنے پر بچہ کچھ نہ بتا سکا۔بظاہر بچہ سپیشل چائلڈ دکھائی دے رہا تھا لہذا موٹروے پولیس نے بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ارد گرد کے علاقوں سے معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچے کا تعلق چارسدہ سے ہے۔ بعد ازاں بچے کے گھر والوں سے رابطہ کر کے بچے کو باحفاظت اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔جس پر اس کی والدہ نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی