سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کاپہلا راونڈ جیت لیا۔ اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری کر دیا ہے، ووٹ کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے، کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں، یہ عوام کو کیا اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر ہمیشہ رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اتار چڑھا فیصلہ کن ہو جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی