i پاکستان

موجودہ صورتحال کے پیش نظر نوازشریف نے بیرون ملک کا دورہ ملتوی کیا،سینیٹرعرفان صدیقیتازترین

October 03, 2024

مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر نوازشریف نے بیرون ملک کا دورہ ملتوی کیا،،مولانا فضل الرحمان کی رضامندی سے ترمیم کی تراش خراش ہوچکی ہے، آئینی عدالت پر کوئی اعتراض نہیں۔ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ترمیم کب لائی جائیگی اس کاحتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ہفتہ دس دنوں میں ترمیم سے متعلق صورتحال واضح ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان نے ترمیم سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا، ان کو ترمیم کے بنیادی نکات پراعتراض نہیں، انہیں آئینی عدالت پر کوئی اعتراض نہیں۔ نواز شریف کے بیرون ملک دورے سے متعلق لیگی رہنما نے بتایاکہ نوازشریف کا بیرون ملک کا دورہ طے تھا لیکن صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملتوی کیا، نوازشریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، نوازشریف بیرون ملک گئے بھی تو آٹھ سے دس روزکیلئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی