i پاکستان

منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظورتازترین

October 15, 2022

منشیات برآمدگی کے کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ رانا ثنا اللہ سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ لہذا ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے 19 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی متفرق درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی