ضلع منڈی بہاوالدین میں منشیات فروشوں کا راج ، اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے نشے کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔پاکستان میں نشے کی روک تھام اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے والی فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز کا مانچسٹر میں اجلاس ہوا جس میں تنظیم کے اراکین نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے نشے کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ تنظیم کے اراکین نے ضلع منڈی بہاوالدین کی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ واضح رہے ہیلپنگ ہینڈز اووسریز گزشتہ ایک دہائی سے ضلع منڈی بہاوالدین میں نوجوانوں کی تعلیم صحت اور روزگار جیسے فلاحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی