ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت ملتان میں خاتون پر بدترین تشدد کرنے والے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملتان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون پر تشدد سے متعلق کال موصول ہوئی، خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں اور دیور نے تشدد کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد خواتین مدد حاصل کر چکی ہیں، خواتین گھر بیٹھے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کی گئی شکایات کا فوری فالو اپ دیکھ سکتیں ہیں۔خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی