i پاکستان

ملکی دفاع کرنا ہمارا بنیادی حق ،افغانستان سے نکلنے کے بعد سے امریکا کے پاکستان سے تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں، ملیحہ لودھیتازترین

December 20, 2024

امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہملک کا دفاع کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، امریکی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں، نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پر کوئی اثر پڑتا ہے۔میڈیاچینلزکو دئیے گئے انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی، ان کا میزائل پروگرام تو بہت ایڈوانس ہے، یہ امریکا کا امتیازی رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہو گا، پاکستان امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں۔سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں چین اہم ہو گا، جب سے امریکا افغانستان سے نکلا ہے تب سے پاک امریکا تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر نہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہو سکتی ہے نہ ہونی چاہیے۔سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی دبائو پر پاکستان کا دفاع کمزور نہیں کرسکتے۔ اپنا دفاع کرنا مضبوط کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ہماری پوری توجہ بھارت پر ہے، کسی اورملک پرنہیں، امریکی پابندیوں سے ہماری پالیسی پراثرنہیں پڑتا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمیشہ سے ہمارے ملک و اداروں پرپابندیاں لگتی آرہی ہیں، آئی ایم ایف کا پاکستان میں اپنامفاد ہے۔ انہوں نے کہا لابنگ کرنے سے تعلقات خراب نہیں ہوتے، ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا چاہئے، ملک صرف اپنے مفادات سے چلتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی