ملک سے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 کے پہلے 11ماہ میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو7.248 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52.91 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو11.083 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2024 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 0.784 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 0.342 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 0.932 ملین ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 کے پہلے 11ماہ میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو8.878 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات کاحجم 14.63 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مئی 2024 میں جیولری کی برآمدات کاحجم 3.091 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 0.328 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 0.590 ملین ڈالرتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی