i پاکستان

ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہبازشریفتازترین

October 24, 2024

وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں بشمول خود کش بمباروں اور دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی