ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونیکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے،جہاں سونا 2400 روپیاضافے کے بعد 257300 روپے کی ریکارڈ سطح پرجا پہنچا ہے۔ دس گرام سونے کے بھا 2057 روپے کیاضافے سے 220593روپے ہوگئے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر برقرار رہی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،فی اونس سونے کے دام 2432 ڈالر سے بڑھ کر 2458 ڈالر ہوگئے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی