i پاکستان

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 42 تک جاپہنچیتازترین

October 30, 2024

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد رواں برس اس مرض سے متاثر بچوں کی مجموعی تعداد 42 تک جا پہنچی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون رپورٹ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے یوسی گندھیری کی رہائشی ایک 29 ماہ کی بچی متاثر ہوئی ہے، یہ نوشہرہ سے پولیو کا پہلا اور ملک بھر کا 42واں کیس ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ اب تک بلوچستان سے 21، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 7 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، بچوں سے حاصل کیے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب کی جا رہی ہے۔ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری ہے، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی