i پاکستان

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں 24اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریاتتازترین

July 07, 2023

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55فیصد ہوگئی،ادارہ شماریات کی جانب سے نئے مالی سال کے پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.70فیصد اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں 24اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔جمعہ کے روز ادارہ شماریات کی جانب سے نئے مالی سال کے پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.70فیصد اضافہ ہوا،ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 24اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 42.25فیصد، پیاز 8.70فیصد اور آلو 4.79فیصد مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں آٹا 4.05فیصد اور گڑ کی قیمت 4.01فیصد بڑھی،حالیہ ہفتے چینی 3.48فیصد مہنگی ہوئی،ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں کیلے7.51فیصد، چکن 2.80فیصد اور انڈے 0.17فیصد سستے ہوئے،گھی کا ڈھائی کلو ڈبہ اور کوکنگ آئل کا 5لیٹر ٹن بھی سستا ہوا،حالیہ ہفتے دال مسور، دال مونگ اوردال چنا بھی سستی ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی